HTV Pakistan

کپتان سرفراز احمد ’ذہانت سے عاری‘ ہیں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کپتان سرفراز احمد کو ’ذہانت سے عاری‘ کپتان قرار دے دیا۔
بھارت سے ورلڈ کپ میچ میں بد ترین شکست کے بعد سابق قومی کرکٹرشعیب اخترنے کپتان سرفرازاحمد کو ’ذہانت سے عاری‘ کپتان قراردیتے ہوئے کہا کہ انہیں عقل ہی نہیں کہ بحیثیت کپتان کرنا کیا ہے۔ سابق بولر نے بھارت کے خلاف میچ میں سرفراز کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفرازکی جانب سے بالکل غلط فیصلہ لیا گیا یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہم ہدف کے تعاقب میں کمزور ہیں۔
شعیب اختر نے ناصرف قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کوآڑے ہاتھوں لیا بلکہ فاسٹ بالر حسن علی کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے ان کی بالنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر چھلانگیں مارنے سے کچھ نہیں ہوتا، کامیابی کے لیے گراؤنڈ میں کچھ کرکے دکھانا ضروری ہوتا ہے، حسن علی کے ذہن میں بس پی ایس ایل ہے اوروہ دوسرے میچوں پرتوجہ نہیں دے رہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گرین شرٹس کو 89 سے شکست دے دی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*