HTV Pakistan

بھارت ناقابل شکست، پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 28ویں میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے بعد ایونٹ کی سب سے کمزور ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔
ساوتھمپٹن پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 224رنز بنائے اور افغانستان کو 225رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی ٹیم 49 اعشاریہ5 اوورز میں 213رنز پر ڈھیر ہوگئی،یوں بھارت نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
میچ کے آخری اوور میں افغان ٹیم کو 16رنز درکار تھے،آخری اوور میں محمد شامی نے ہیٹ ٹرک کر کے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*