HTV Pakistan

سابق صدر کی بیٹی نے بد عنوانی کے1ارب ڈالر واپس کر دیئے

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ازبیکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔ ازبیکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک بیان میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کیا لیکن اپنے ملک کی عوام سے ’ممکنہ طور پر مایوسی کی وجہ بننے پر‘ معافی مانگی۔

سابق سفارتکار اور پیشے کے لحاظ سے پاپ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

گلنارہ کریموفا کی جانب سے یہ اپیل سوئس اٹارنی جنرل کے اس اعلان کے بعد کی گئی کہ سوئٹزر لینڈ نے ایک یورپی ملک کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر باضابطہ طور پر ازبیکستان بھجوادیے ہیں۔ یہ اقدام سووئٹزرلینڈ میں انسدادِ بدعنوانی کے تحقیقات میں دی جانے والی پہلی سزا ہے جس میں ممکنہ طور پر گلنار کریموفا کا مرکزی کردار ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*