HTV Pakistan

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اسلحہ کی فراہمی بند

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

برطانیہ نےسعودی زیر قیادت اتحادی فوج کو اسلحے کی فراہمی روک دی ہے جس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے اپیل کورٹ میں یمن کےلیے خریدے جانے والے اسلحےسے متعلق ضروری اجازت ناموں کے قواعد میں چشم پوشی کی بنا پر کیا گیا ہے.

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو اس فیصلے پر اعتراض ہے لیکن بحالت مجبوری سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، متحدہ عرب امارات، کویت ،بحرین اور مصر کو اسلحےکی فروخت ممنوع ہوگی ۔

یاد رہے کہ طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں یمنی حکومت سے تعاون کےلیے سعودی نواز اتحادی قوتیں بر سر پیکار ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*