HTV Pakistan

بے نامی جائیداد رکھنے والوں کیخلاف بلاتفریق کاروائی ہو گی

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن اپوزیشن حکومت پر الزام لگا کر اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمان اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاریوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنے جرائم سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت پر الزامات لگا رہی ہے، انتقام کی سیاست پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں ہے، لیگی رہنما راناثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں ان کی صفائی دیں، پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیداد رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، لیکن اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہو گی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، وزیراعظم کو پنجاب میں صنعتی شعبے، زراعت اور سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور کاروباری طبقے کے مسائل اور حل پر بریفنگ دی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: