HTV Pakistan

غزنی کی مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 شہید 27 زخمی

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

افغانستان کے شہرغزنی کی ”محمدیہ” مسجد میں کل رات نماز مغربین کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 27 زخمی ہوئے تھے۔ تین افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نےاس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کابل اور ہرات میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر داعشی دہشتگردوں نے متعدد بار خونی حملے کئے تھے۔ افغان سیاسی ماہرین کا کہنا ہے شیعہ مسجد پر حملے میں داعشی دہشت گرد ہی ملوث ہوسکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*