HTV Pakistan

ایران کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کو تیار

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کےسربراہ نے کہا ہم کئی بار پوری دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا ہے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

میجرل جنرل ”سید عبدالرحیم موسوی” نے آج بروز پیر تہران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا۔

خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن ایران کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ایرانی مسلح افواج پوری طرح تیار ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*