• Breaking News

    جسٹس گلزار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری



    جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دی تھی۔
    صدر پاکستان نے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ منظوری دی۔
    جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
    واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی مدتِ ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔


    کوئی تبصرے نہیں