• Breaking News

    لاہور ٹاؤن شپ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی



    ٹاؤن شپ میں مذہبی اجتماع شروع ہونے سے قبل دھماکا ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعددافراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق لاہور ٹاون شپ کے علاقے کالج روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں، اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ دھماکا خیز مواد کس چیز میں اور کس جگہ رکھا گیا تھا، زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    کوئی تبصرے نہیں