• Breaking News

    برطانوی شہزادی نے امریکی صدر کو نظر انداز کردیا



    برطانوی شہزادی این نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نظر انداز کردیا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ان دنوں بر طانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں گذشتہ شب ملکہ کی جانب سے بکنگم پیلس میں نیٹو صدور کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
    ملکہ، شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا، تاہم کچھ فاصلے پر کھڑی شہزادی این نے ٹرمپ کو دیکھ کر بھی ان دیکھا کردیا۔
    شہزادی نے ملکہ کی جانب سے آنکھیں دکھانے پر صرف کندھے اچکا دیے۔
    شہزادی این اور ملکہ کی خاموش جھڑپ کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہا ہے اور لوگ اپنے اپنے انداز سے اس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔

    کوئی تبصرے نہیں