Monday, January 6, 2020

شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ

0


شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔


تہران یونیورسٹی میں اب سے تھوڑی دیر قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله العظمی سید علی خامنه‌ای کی امامت میں شہید قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔


Author Image
AboutHTV Pakistan

HTV Pakistan

No comments:

Post a Comment