Wednesday, January 8, 2020

عراق جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کیلئے ہدایات

0


پاکستان نے عراق جانے کےخواہشمند پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔


دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی عراق جانے سے خصوصی احتیاط برتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے سے عراق میں رہنے والے پاکستانی بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ آج علیٰ الصبح اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں امریکی فوج کے دو اڈوں کو انتقام کا نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی میزائل حملے میں 80 امریکی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
Author Image
AboutHTV Pakistan

Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design

No comments:

Post a Comment