• Breaking News

    دل کی بیماریوں سے تحفظ کے چند طریقے




    امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔
    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے اپنے دل کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں؟
    یہاں ایسے ہی 3 سادہ طریقے دیئے جارہے ہیں جو آپ کے لیے دل کے امراض کا خطرہ کم کردیں گے۔

    ورزش

    کوشش کریں کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک ورزش کو معمول بنائیں جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوجائے گا، اگر آپ کے پاس جم جانے کیلئے وقت نہیں تو آپ اس صحت مند آپشن کو چہل قدمی یا سیڑھیاں اتر چڑھ کر بھی اپنا سکتے ہیں۔
    جسمانی سرگرمیاں وزن کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور آپ کے اندر بلڈپریشر، ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    اچھی خوراک

    اپنی خوراک میں چربی کی مقدار کم کرکے فائبر کی مقدار کو بڑھائیں،اسی طرح پروٹین سے بھرپور اشیاء مچھلی، مرغی، بیج اور نٹس وغیرہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔
    تازہ پھلوں اور سبزیوں کا بہت زیادہ استعمال بھی دل کو صحت مند بناتے ہیں، جبکہ اس سے ذیابیطس اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے، جبکہ کوشش کریں کہ اپنی غذا میں ٹرانس فیٹ کا استعمال کم سے کم کریں۔

    تمباکو نوشی سے گریز

    تمباکو ایسی چیز ہے جس سے گریز کرکے دنیا بھر میں اموات کی شرح کو کافی کم کیا جاسکتا ہے، سیگریٹ یا تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
    تو اگر آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے بچانا چاہتے ہیں تو آپ تمباکو نوشی سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی مقدار میں تمباکو دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    کوئی تبصرے نہیں