• Breaking News

    دمشق پراسرائیلی میزائل حملہ ناکام




    شامی ائرڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کے میزائل حملوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔


    اسرائیل افواج نے غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق پر شدید بمباری کی تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے تمام میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔
    شام کے سرکاری خبر رساں ادرے کے مطابق اسرائیلی حملے پر دمشق میں اینٹی ائیرڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے تمام میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے گرادیے گئے جس سے ائیرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ اور دمشق میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے 2 افراد کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
    اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی جس کے بعد فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔
    اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر بھی شدید بمباری کی اور متعدد بم برسائے۔
    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں بھی آزاد ذرائع سے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تصدیق کی گئی ہے۔


    ایک عینی شاہد نے رائٹر کو بتایا کہ دمشق کے مغرب میں واقع جمرايا کی جانب سے تین طاقتور دھماکے کی آواز سنائی دی۔  ایک اور نے بتایا کہ کل ہوئے اس دھماکے کے بعد دھوئیں کی ایک موٹی پرت اٹھتی دکھائی دی۔ جمرايا میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق فوجی ریسرچ سینٹر واقع ہے جس پر اسرائیل نے 2013 میں بھی حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ کو شام کے اندر نشانہ بنایا تھا۔ شامی فوج کو پہلے ہی ایران حمایت یافتہ باغی گروپ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کوئی تبصرے نہیں