Wednesday, September 30, 2020

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 9 ریسٹورنٹس سیل

0

 


 کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر صدر، آرام باغ اور کلفٹن میں 9 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد گزشتہ روز سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس میں منگھو پیر کی یو سی 8 میں 15 دن کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، اس دوران صرف راشن کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایت ملتے ہی شہری انتظامیہ نے صدر، آرام باغ اور کلفٹن میں ساحل سمندر کے قریب کارروائی کرکے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 9 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

3 ریسٹورنٹس دعا چورنگی، 3 بوٹ بیسن اور 2 آرام باغ جب کہ ایک ریسٹورنٹ صدر میں سیل کیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ان ریسٹورنٹس میں موجود کسی شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا اور سماجی فاصلہ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے سامنے آنے والے کیسز میں سے نصف کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت نے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔

کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔


Author Image
AboutHTV Pakistan

HTV Pakistan

No comments:

Post a Comment