.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » بالی وڈ » ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ نے کیا سب سے زیادہ بزنس

’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ نے کیا سب سے زیادہ بزنس

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

نئی دہلی( ویب ڈیسک) اداکار امیتابھ بچن اورعامر خان کی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ ریلز کے پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئ۔ فلم ریلیز کےپہلے دن 52.25 کروڑ کا بزنس کر کےسب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وُڈ سپر سٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ ریلز کے پہلے روز 52.25کروڑ کا بزنس کر کے پہلے سب سے زیادہ کمائی کر نے والی انڈین فلم بن گئ ہے۔ پہلے روز اس ریکارڈ ساز کامیابی کی وجہ دیوالی کا تہوار بھی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیوالی کا تہوار یش راج فلمز کے لئے بہت منافع بخش ثابت ہوا ہے۔

اس سے قبل ریلز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ رنبیر کپور کی فلم ’’سجنو‘‘ کے پاس تھا۔ فلم ’’سنجو‘‘ نے پہلے دن 34.19کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ جب کہ دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے دن بزنس کا ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘نے بنا رکھا تھا، جس نے 44.97 کروڑ کمائے تھے۔

واضح رہے فلم ’’ٹھگر آف ہندوستان‘‘ آٹھ نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی گی تھی۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں اداکارہ کترینہ کیف،اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*