.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » بالی وڈ » مداحوں کی پسند پر بولڈ سین کرنے میں کوئی حرج نہیں: سارہ علی خان

مداحوں کی پسند پر بولڈ سین کرنے میں کوئی حرج نہیں: سارہ علی خان

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ممبئی( ویب ڈیسک) فلم ’’کیدرناتھ‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی نوآموز بالی وڈ حسینہ سارہ علی خان نے فلم میں بولڈ سین اور بکنی پہنے کے سوال پر کہا ہے کہ یہ سب کچھ مداحوں کی پسند پر منحصر ہے۔ سارہ کی دوسری فلم ’’سمبا‘‘ 25 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

رنویر سنگھ فلم میں ایک کرپٹ پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیف علی خان کی صاحبزادی نے کہا کہ وہ فلموں کی چوائس کے حوالے سے زیادہ سوچ سمجھ کر نہیں فیصلہ نہیں کرتیں۔ بولڈ سین کے حوالے سے سارہ نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر میرے مداحوں کو پسند آئے گا تو ایسے سین کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

فلم ’’کیدرناتھ‘‘ میں سارہ علی خان کے کردار کو کافی سراہا گیا ہے تاہم فلم زیادہ بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سارہ نے فلم میں ایک ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو ایک مسلمان لڑکے کے پیار میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*