.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » بالی وڈ » اداکارہ دپیکا کاکڑ بنیں ’’ بگ باس 12‘‘ کی فاتح

اداکارہ دپیکا کاکڑ بنیں ’’ بگ باس 12‘‘ کی فاتح

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ممبئی( ویب ڈیسک) بھارت کی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے ریئلٹی شو’’ بگ باس12‘‘ کا فائنل جیت لیا۔

شو کے 12ویں سیزن میں کامیابی پر اداکارہ کو ٹرافی اور 30 لاکھ نقد انعام دیا گیا۔ ’’بگ باس‘‘ کو اداکار سلمان خان ہوسٹ کرتے ہیں جو کامیاب اور مقبول ترین ریئلٹی شو ہے۔ سیزن 12 کے رنر اپ رہے سابق بھارتی کرکٹر سری ناتھ۔

گزشتہ سال ’’بگ باس‘‘ کی ونر ٹی وی اداکارہ شلپا شندے تھیں جو سیزن 12 میں بطور مہمان دیکھی گئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا کاکڑ ڈرامہ سیریل ’’سسرال سِمر کا‘‘ میں سِمر بھردواج کے کریکٹر سے جانی جاتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*