HTV Pakistan

لپ اسٹک کا انتخاب۔۔۔ کسی امتحان سے کم نہیں

وال: میری عمر 24سال ہے اور کچھ عرصہ پہلے میری شادی ہوئی ہے جس کے بعد دعوتوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے مگر جب بھی کہیں جانا ہو تو ڈریس کی مناسب سے لپ اسٹک کا انتخاب میرے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ پلیز مجھے بتائیے کہ آج کل لپ اسٹکس کے کون سے شیڈز ان ہیں اور ڈارک کلرز جیسے پرپل اور باٹل گرین ڈریسز کے ساتھ کون سے رنگ کی لپ اسٹک زیادہ اچھی لگتی ہے اور لپ اسٹک لگانے کا پروفیشنل طریقہ کیا ہے؟

مریم ممدوٹ: آج کل فیشن میں نیون لپ اسٹکس کافی ان ہیں۔ رنگوں میں ڈارک کلرز کی لپ اسٹکس جیسے ریڈ‘ چیری ریڈ‘ ہاٹ ریڈ‘ اورنج‘ ریڈاورنج کے ساتھ ساتھ پنک اور پیچ کے تمام شیڈز فیشن میں ہیں۔ لپ اسٹک میک اپ کا اہم ترین حصہ ہے اور اگر آپ نے ایک بہت خوبصورت لباس اور نہایت نفیس آئی میک اپ کے ساتھ لپ اسٹک کا کوئی غلط شیڈ استعمال کرلیا تو آپ کی ساری لک خراب ہوجائے گی اس لئے لپ اسٹک کا کلر ہمیشہ دیکھ بھال کر استعمال کریں۔

پرپل اور ڈیپ پرپل رنگ کے کپڑوں کے ساتھ پنک لپ اسٹک کے تمام شیڈز اچھے لگتے ہیں مثلاً پنک ہاٹ رنگ کی لپ سٹک اور گلوس دونوں لگائے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح باٹل گرین ڈریس کے ساتھ پیچ رنگ کی لشئس لپ اسٹک اور گلوس دونوں ہی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔ اگرچہ میک اپ میں ڈارک اور ریڈ لپ اسٹک کا فیشن اپنے عروج پر ہے مگر ینگ لڑکیوں خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی جانے والی بچیوں کو اپنی عمر کے مطابق لائٹ رنگوں کے گلوس ہی استعمال کرنے چاہئیں۔

پنک اور پیچ رنگ کے گلوس اس عمر کی لڑکیوں کے لئے موزوں ترین ہیں۔ لپ اسٹک لگانے کے لئے سب سے پہلے ایک اچھی لپ پنسل کی مدد سے اپنے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنانی چاہئے۔ اس کے بعد لپ اسٹک اور گلوس سے اس کی فلنگ کرلیں۔ فلنگ کیلئے آپ برش کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

%d bloggers like this: