.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » نیب بغیر اطلاع کسی کو بھی گرفتار کر سکتا ہے: سپریم کورٹ

نیب بغیر اطلاع کسی کو بھی گرفتار کر سکتا ہے: سپریم کورٹ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو( نیب) کے اختیارات کی تشریح کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتا ہے۔
ایچ ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے عادل ارشد کے خلاف کیس میں نیب کے گرفتاری اختیارات کی تشریح کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔
جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حکم نامہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، ایسی گرفتاری کے لیے پیشگی اطلاع شرط نہیں، توقع ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*