.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر غزہ پر فضائی بمباری

اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر غزہ پر فضائی بمباری

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فضائی بمباری کی اور حماس کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم ہلاکتوں سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حماس نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا اعلان کیا تھا، یہ فائر بندی مصری مداخلت کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

البتہ غزہ میں تازہ اسرائیلی بمباری کے حوالے سے عسکری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی، جبکہ غیر ملکی میڈٰیا نے فضائی بمباری سمیت کئی ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

غزہ میں کشیدگی کے بعد مصری سیکیورٹی حکام نے فوری طور پر اسرائیلی حکام سے رابطے شروع کیے اور قاہرہ نے تل ابیب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غزہ میں فوجی کارروائی بند کرے جس پر دوطرفہ جنگ بندی ہوگئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*