.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید چار کشمیری شہید

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید چار کشمیری شہید

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ چاروں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی بھی شدید زخمی ہیں۔

پلوامہ اور شوپیاں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے متعلق عوام تک معلومات کی رسائی روکنے کے لیے انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ اور ویر ناگ میں بھی قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*