.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » دہشت گردی کےخلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن

دہشت گردی کےخلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز نے ملک میں پائیدار امن کیلئے کی گئی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مادر وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال کا بھرپور دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، اور اس مثبت راہ پر ہے جہاں طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*