.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » اصغر خان کیس کسی صورت بند نہیں ہو گا: سپریم کورٹ

اصغر خان کیس کسی صورت بند نہیں ہو گا: سپریم کورٹ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

عدالت عظمیٰ نے اصغر خان کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھر واضح کیاہے کہ کیس کو کسی صورت بند نہیں کیا جائیگا اور آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ رقم لینے والوں کا پتا چل جائیگا، ایف آئی اے جس راستے پر لیکر جانا چاہتی ہے ہم اس راستے پر نہیں جائینگے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو عدالت کے استفسار پر وزارت دفاع کے ڈائر یکٹر لیگل بریگیڈیئر (ر) فلک ناز نے بتایا کہ انہوں نے عدلت کے پچھلے حکم کی روشنی میں کیس سے متعلق فوج کے سابق ملازمین کیخلاف کارروائی کے حوالے سے 16مارچ کو پیشرفت رپورٹ جمع کرادی تھی جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا آپکی رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں ، آئندہ سماعت تک دوبارہ جمع کرائیں، ہم کیس بند کرنے نہیں جارہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*