.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات » 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لانے کا حکم

72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لانے کا حکم

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔
وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔
واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*