.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سپورٹس » سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ مل گیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ مل گیا

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈ مل گیا۔ لندن میں شیڈول تقریب کے دوران سابق ٹیسٹ لیگ سپنر مشتاق احمد کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مشتاق احمد کو یہ ایوارڈ 1992ءورلڈکپ میں ان کی شاندار کارکردگی، کاو¿نٹی کرکٹ اور ان کی انگلش کرکٹ ٹیم کے ساتھ 6سالہ وابستگی کے باعث دیا گیا۔ مشتاق احمد نے ”ایشین ایوارڈ“ پاکستان کے نام کردیا۔ اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلنے ٹیم میں آیا تو عمران خان نے بطورکپتان مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا۔
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا جب تک میں ٹیم کا کپتان ہوں تم بے فکر رہو اور ٹیم میں اپنی بہترین بولنگ کراتے رہو۔ اللہ تعالیٰ کے کرم، کرکٹ میں سخت محنت اور عمران خان کی سپورٹ کے باعث آج یہ ایوارڈ مجھے ملا۔ مشتاق احمد نے اپنا ”ایشین ایوارڈ“ پاکستان اور اپنی بیوی کے نام کیا۔
اس سے قبل عالمی اسکواش پر حکمرانی کرنے والے پاکستانی سٹار جہانگیر خان کو کھیلوں کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے سرانجام دینے پر ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مدرٹریسا، سچن ٹنڈولکر، مرلی دھرن، مہندرسنگھ دھونی، کمارسنگاکارا، عامرخان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*