.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » امریکہ طالبان مذاکرات، وفد میں خواتین بھی شامل ہونگی

امریکہ طالبان مذاکرات، وفد میں خواتین بھی شامل ہونگی

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں طالبان کی مذاکراتی ٹیم میں خواتین بھی شامل کی جائیں گی۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ قطر میں 19 تا 21 اپریل کو منعقدہ افغان امن مذاکرات میں طالبان کے وفد میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین کا طالبان کے سینیئر ارکان سے کوئی بھی تعلق نہیں اور وہ فقط عام افغان ہوں گی۔ طالبان کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین افغانستان سے اور کچھ غیرممالک میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ دوحہ میں افغان امن مذاکرات کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، جس میں افغان وفد میں سیاست دانوں اور سول سوسائٹی سمیت 150 ارکان شامل ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*