.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » پاکستان کا روس کے ساتھ 9 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا فیصلہ

پاکستان کا روس کے ساتھ 9 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا فیصلہ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستان نے روس کے ساتھ 9ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان روس سے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدے گا۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان روس سے اربوں ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ روس بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے پاکستان روس سے 9ارب ڈالرز تک کا دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان روس سے 9ارب ڈالرز کے عوض جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدنے کا خواہاں ہے۔ جبکہ روس بھی پاکستان کے ساتھ اس دفاعی معاہدے کی تکمیل کا خواہاں ہے۔
تاہم اس حوالے سے پاکستان کے عسکری اور حکومتی حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر واقعی پاکستان اور روس مذکورہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے، تو یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین دفاعی معاہدہ ہوگا۔ تاہم پاکستان کو اس معاہدے کی تکمیل کے سلسلے میں امریکہ کی شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*