.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جو بحری جہاز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور آپریشنل صلاحیت کا عملی ثبوت ہے۔ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز سے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کو دیکھا اور کامیاب میرائل فائر کرنے پر پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*