.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » شہری نے پلاسٹک سے فٹ بال گرائونڈ بنا دیا

شہری نے پلاسٹک سے فٹ بال گرائونڈ بنا دیا

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

روسی شہری نے استعمال شدہ پلاسٹک سے فٹ بال گرائونڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا. روسی شہر سوچی میں پلاسٹک کے کپس کی ری سائیکلنگ نے ایک شاہ کار کو جنم دیا ہے.

تخلیقی سوچ کے حامل ایک شہری نے پلاسٹک کے کپوں سے فٹبال گراؤنڈ تیار کرلیا، اس منفرد میدان کی تیاری میں ڈھائی ٹن پلاسٹک کے کپ استعمال کئے گئے.

اس اقدام کے ذریعے فٹ بال گراؤنڈ روایتی سبز کے بجائے سفید رنگ میں رنگا گیا. درمیان میں سرخ رنگ بھی دکھائی دیتا ہے.

دل چسپ بات یہ ہے کہ پلاسٹک کے یہ کپ گزشتہ برس فیفا ورلڈ کپ کے دوران گراؤنڈز سے جمع کیے گئے تھے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*