HTV Pakistan

سابق وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نامزد

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جگہ سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر این آر او دیا تو یہ میری قوم سے غداری ہوگی
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جس کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں، اسی وجہ سے پارٹی کی جانب سے رانا تنویر احمد کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا تنویر قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر تھے لیکن اب ان کی جگہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے ایک جاری بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پارٹی قائد محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا، جس پر نواز شریف نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف شروع سے ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے خواہاں نہیں تھےجبکہ انہوں نے متحدہ اپوزیشن اور پارلیمانی ایڈوئزری گروپ کے اصرار پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*