.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سپورٹس » بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں امروہا پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، امروہا پولیس نے شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ امروہا پولیس مجھے بلا وجہ تنگ کررہی ہے اور بیٹی کو بھی بھوکا رکھا گیا مودی سرکار کو میرے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آرہا ہے۔
حسین جہاں نے کہا کہ مودی سرکار نعرہ لگاتی ہے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، میں بھی ایک بیٹی ہوں، کیا بھارتی حکومت کو یہ نظر نہیں آرہا، پولیس میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور گرفتار کرکے لے گئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ شامی کی اہلیہ ملزمہ حسین جہاں کو سیکشن 151 کے تحت بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق شامی کی اہلیہ اپنی ساس کے ساتھ جھگڑنے میں مصروف تھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*