.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سپورٹس » جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں

جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم خطرناک تو ہوگی مگر ہم اُسے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے پرجوش ہے، عالیہ ریاض، ندا ڈار ہماری اچھی بلےباز ہیں جبکہ ڈیانا بیک کی انجری کے باعث فاطمہ ثنا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اقبال امام کی کوچنگ سے فائدہ پہنچ رہا ہے، ہمارے لیےآئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس کافی اہم ہیں اور کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کر پوائنٹس ٹیبل کو مزید بہتر بنائیں۔
بسمہ معروف نے بتایا کہ فٹنس کے لیے بریانی سمیت مرغن غذائیں چھوڑدی ہیں اور اب مکمل توجہ کے ساتھ پریکٹس کررہی ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ کے شعبے میں ہماری ٹیم کمزور ہے جس کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*