HTV Pakistan

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

آئی سی سی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔
آئی سی سی گلوبل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آل ٹائم ورلڈکپ بیسٹ الیون کے کپتان بن گئے
نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241 کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226 کے ساتھ نویں اور بنگلہ دیش220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچز کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔ اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن میں روانڈا اور لیسوتھو آخری نمبروں پر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*