.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » یو ٹیوب 2 ارب صارفین والی دوسری ویب سائٹ بن گئی

یو ٹیوب 2 ارب صارفین والی دوسری ویب سائٹ بن گئی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

دنیا کی اس وقت مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 38 کروڑ سے زائد ہے مگر اب اس کی نمبرون پوزیشن کو یو ٹیوب سائٹ سے خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔

یوٹیوب پر ماہانہ لاگ ان ہونے والے صارفین کی تعداد 2 ارب سے متجاوز کرگئی ہے اور اس طرح 2 ارب صارفین والی فیس بک کے بعد دوسری سائٹ بن گئی ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران مہینے میں کم از کم ایک بار یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 20 کروڑ کا اضافہ ہوا اور اس طرح یہ تعداد ایک ارب 80 کروڑ سے بڑھ 2 ارب تک پہنچ گئی۔

یوٹیوب نے یہ سنگ میل اس وقت حاصل کیا ہے جب اسے اپنی سائٹ پر خطرناک مواد اپ لوڈ ہونے پر متعدد تنازعات کا سامنا ہے اور اس وجہ سے متعدد بڑی کمپنیوں نے یوٹیوب سے اپنے اشتہارات بھی ہٹادیئے ہیں۔

سندرپچائی نے اس اعلان کے ساتھ بتایا کہ یوٹیوب اب لوگوں کے لیے تعلیمی ہب بھی ثابت ہورہی ہے اور یہاں لوگ صرف تفریح کے لیے نہیں آتے بلکہ معلومات بھی تلاش کرتے ہیں۔

ویسے فیس بک اور یوٹیوب کی مقبولیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ واٹس ایپ ہے جس کے صارفین کی تعداد گزشتہ سال فروری میں ڈیڑھ ارب سے متجاوز کرگئی تھی اور اس میسجنگ اپلیکشن کو استعمال کرنے والوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*