.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » یونانی دولہن پاکستانی دولہا بیاہنے جہلم پہنچ گئی

یونانی دولہن پاکستانی دولہا بیاہنے جہلم پہنچ گئی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ یونانی حسینہ نے جہلم کے چودھری اعجاز سے بیاہ رچا لیا۔

جہلم کے علاقہ شمالی محلہ کے رہائشی نوجوان چودھری اعجاز گجر کی 8 سال قبل یونانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ دوستی محبت میں بدلی تو یونانی حسینہ جہلم پہنچ گئی۔

اسلام قبول کیا اور چودھری اعجاز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔ شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں دولہے کے والدین‘ بہن بھائیوں سمیت عزیزواقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

یونانی دلہن کی مہندی کی رسم بھی ادا کی گئی۔ دولہے کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*