.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » پاکستانی حکومت میرے شوہر کی رہائی کے لئے مدد کرے

پاکستانی حکومت میرے شوہر کی رہائی کے لئے مدد کرے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام میرے شوہر کی رہائی کے لئے میری مدد کریں اور میری آواز بنے۔

ذرا ئع کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چودہ دن تک بھوک ہڑتال کی۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی حکومت اور عوام میری مدد کرے۔ یاسین ملک کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بیمار بھی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*