.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » شہباز شریف نے اداروں کو جس طرح برباد کیا اس کی کوئی مثال نہیں

شہباز شریف نے اداروں کو جس طرح برباد کیا اس کی کوئی مثال نہیں

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے لندن پلان سے متعلق افواہوں اور خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سب کی سپورٹ حاصل ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، شہباز شریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔
لندن کے ہیتھروائر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے ملنا تو درکنار دور دور تک اس کا امکان بھی نہیں ہے،پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار شہباز شریف اور نواز شریف ہیں انہوں نے جو اس ملک کے ساتھ کیا ہے وہ پی ٹی آئی اور سارا ملک بھگت رہا ہے، شہباز شریف نے پنجاب کے اداروں کو اس طرح برباد کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے اسپتالوں کو برباد کیا،ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض ہوتے تھے۔چوہدری پرویز الہی نے کہا وہ سو ارب کا سر پلس صوبہ چھوڑ کر گئے تھے ، شہباز شریف نے دو ہزار ارب کا مقروض کر دیاہے ۔موجودہ وزیراعلی پنجاب کو ہٹائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہی نے کہا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو سب کی حمایت حاصل ہے ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاعثمان بزدار مضبوط وزیراعلی ہیں،ان کے حوالے سے سب افواہیں دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ بلدیاتی بل پاس ہونے کا مطلب ہے ہم(پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ق)میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عثمان بزدار اچھا کام کررہے ہیں ۔ پنجاب حکومت کو بہتر چلانے کے لئے مشاورت جاری رہتی ہے اور جو بھی مشورہ دیتے ہیں وہ اچھا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے جتنے بل پاس کئے ہیں اتنے کسی صوبائی اسمبلی نہیں پاس کئے۔تاہم کسی بل پر اختلاف ہو تو اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عہدہ ہو یا نہ ہو کام کرتا ہوں اور خدا کا شکر بجا لاتا ہوں۔ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہے اورہم اس پر قائم ہیں۔
پرویزالہی نے کہا کہ وزیرآباد کارڈ یا لوجی اسپتال پر کام ہو رہا ہے وہ جلداس اسپتال کا افتتاح کریں گے۔پرویز الہی نے کہا پنجاب اسمبلی میں 8 ماہ میں 16 بل پاس ہوئے جو تمام اسمبلیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*