.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کروانے والے غیر ملکی گرفتار

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کروانے والے غیر ملکی گرفتار

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8 چینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چائنیز نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔
ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*