.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » بھارتی انتخابات، پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں

بھارتی انتخابات، پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7 ریاستوں کے 51 حلقوں میں ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیری عوام سے ہڑتال اور بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل بھی کشمیری عوام نے تمام انتخابی مراحل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں عام انتخابات 7 مراحل میں ہو رہے ہیں جو 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*