.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں نے بھارت سے تربیت حاصل کی

ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں نے بھارت سے تربیت حاصل کی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں نے بھارت سے تربیت حاصل کی تھی۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ، مقبوضہ کشمیر اور بنگلور کا سفر کیا تھا، انہوں نے کہا کہ حملہ آور مقبوضہ جموں کشمیر اور کیرالہ سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے، بھارت سے تربیت لینے کا بیان پہلی بار سری لنکا کے اعلی ٰ حکام کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیاجب ان سے سفر کا مقصد پوچھا گیا تو انہوں نے تربیت کی بات کی، انہوں نے کہا ہمارے پاس اب تک یہی معلومات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نے سری لنکن پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو 4،10،16اور20اپریل اور حملے سے دوگھنٹے قبل الرٹ کیا تھا، بھارتی ایجنسیوں نے تامل ناڈو اور کیرالہ میں چھاپے مارے اور کئی افراد کو حراست میں لیا، بھارتی حکام نے نام ظاہر نہیں کیا، تاہم واضح کیا کہ دو خودکش بمبار نے2017میں بھارت کا دورہ کیا۔

بھارتی وزارت داخلہ نے سری لنکن آرمی سربراہ کے بیان پر تبصرہ سے انکار کردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*