.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » مصر میں قاہرہ کے قریب ہزاروں سال پرانا مقبرہ دریافت

مصر میں قاہرہ کے قریب ہزاروں سال پرانا مقبرہ دریافت

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے قاہرہ شہر کے قریب گیزا پلیٹیو(Giza plateau ) کے جنوب مشرق میں ایک قدیم قبرستان دریافت کیا ہے جہاں رنگیلی لکڑیوں سے بنے تابوت اور ایک چونے کے پتھر سے بنا مجسمہ پایا گیا ہے۔

مصر کے قدیم اُمور کے وزیر ڈاکٹر خالد الاینانی کے مطابق یہ مقبرہ دو لوگوں کا تھا جنہیں7 عظیم القابات سے نوازا گیا تھا جس میں ’پادری، جج ، پاک کرنے والا اورنوی یعنی عظیم ریاست کے سربراہ ‘ جیسے نام درج ہیں۔ اس کے علاوہ مقبروں کی دیواروں پر مختلف زبانوں میں عبارتیں بھی درج ہیں اور جانوروں اور انسانوں کی مختلف اشکال بھی بنائی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ مقبرے میں موجود دوتابوت اور پتھر سے بنا ایک مجسمہ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہےکہ یہ تینوں ایک ہی خاندان کے ہیں، جو رشتے میں میاں ، بیوی اور بیٹا لگتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد الاینانی نے مزید کہاکہ ریسرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ قبرستان قبل مسیح ساتویں صدی کی ابتدا ئی مرحلے کے دوران بڑے پیمانے پر دوبارہ استعمال کیا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*