.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » حزب اللہ اور شام کو کمزور کرنے کےلیے داعش بنائی گئی

حزب اللہ اور شام کو کمزور کرنے کےلیے داعش بنائی گئی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے جوان غاصب صہیونی فوج کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا امریکی،یورپی اور بعض خلیجی ممالک لبنان کے خلاف اسرائیلی جنگ کی باتیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کا مقصد لبنان کی قوم اور حکومت کے حوصلے پست کرنا ہے۔

لبنان کی فوج اور قوم پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑی ہے، دشمن کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور شام کو کمزور کرکے اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لئے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم بنائی گئی۔

داعشی دہشت گردوں کے عقیدے کے مطابق انتخابات کرانا یا انتخابات میں شرکت کرنا کفر ہے اور جو انتخابات میں شرکت کرے گا اس کا قتل جائز ہے۔ ان دہشت گردوں کو وجود میں لانے والے امریکی ہیں، جیسے کہ ان کے بعض سیاسی افراد قبول بھی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اگرچہ داعش کی جعلی اور نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوچکا ہے پھر بھی داعش کا خطرہ برقرار ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ غیر ملکی ایک بار پھر عراق اور شام میں داعش کو فعال بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، عراقی اور شامی حکام کو چاہئے کہ سرحدوں کی نگرانی کریں اور دشمن کو فعالیت کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا داعش کے خلاف جہاد کرنا واجب ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*