.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » نواز شریف کا خود کو جیل حکام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا خود کو جیل حکام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کل شام خودکو کوٹ لکھپت جیل حکام کےحوالےکریں گے، کارکنان کو نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی 45 روزہ ضمانت کی مدت کل ختم ہوگی، جس کے بعد نوازشریف خود کو کل شام کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے ، وہ افطار کے بعد جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے، پارٹی رہنمااورکارکنان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کارکنان کو نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مختلف مقامات پر کارکنوں کو اکٹھا کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے، اڈہ پلاٹ، فیروزپور روڈ پر کارکنا ن کو جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*