HTV Pakistan

دعا ہے کہ میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کیلئے دعا کی اللہ کرے وہ جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا امید ہے جاتی امرا میں 6 ہفتے گزارنے کے بعد ذہنی تنا ئوکم ہوگیا ہوگا۔وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے سزا یافتہ مجرم کو جلوس کی شکل میں جیل لانے کو انوکھی منطق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی عدالت سے 6ہفتوں کی سزا معطل ہوئی تھی، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل واپس سزا کاٹنے آ رہے ہیں، عدالتوں سے سزا ملنے پر ریلیاں نکالنے کی بجائے شرمندہ ہونا چاہئے۔
ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ احتساب سے بچنے اور ہمدردی حاصل کرنے کے مسلم لیگ ن کے یہ حربے کافی پرانے ہیں، نئے پاکستان میں کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہو گا۔ انکا کہنا تھا لیگی قیادت اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے، کارکن اپنی مفرور قیادت کو لوٹے ہوئے پیسے واپس کرنے کی ترغیب دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*