HTV Pakistan

پاکستان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان نے قانونی یادداشت امریکہ‘ یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آئی پی منصوبے کے متعلق اہم احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تنائو ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
آئی پی منصوبے کیلئے ایران کیساتھ مفاہمی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ ایران سے گیس کی قیمت خرید پر بھی نظرثانی کی جائے۔ منصوبے کیلئے ایران کے ساتھ مل کر راہیں تلاش کی جائیں۔
ایران پر عالمی پابندیاں پاکستان کو اس حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے سے روک رہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*