.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » لاہور کے بعد چمن میں دھماکہ، قبائلی رہنما محافظوں سمیت جاں بحق

لاہور کے بعد چمن میں دھماکہ، قبائلی رہنما محافظوں سمیت جاں بحق

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکا چمن کے علاقے سپینہ غنڈی میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی کی گاڑی کے قریب ہوا۔
حکام نے کہا کہ ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے جبکہ دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ لاشیں گلستان ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے ہی روز لاہور میں داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 4 پولیس اہلکاروں اور ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان 12 اپریل کو بھی خودکش حملے کا نشانہ بنا تھا اور کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم جاں بحق افراد میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے نے قبول کی جس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر کیا تاہم کسی خط کے ذریعے اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*