.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول میں ناکام بنا دے گا

اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول میں ناکام بنا دے گا

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

اسرائیل کے وزیراعظم نینجمن نیتن یاہو نے قسم کھائی کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول میں ناکام بنا دے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے دھکمی دی ہے کہ اگر تجارتی استثنیٰ میں امریکا نے توسیع نہیں دی تو وہ جوہری معاہدہ 2015 کے تمام ضوابط کو پش پشت ڈال کر یورنینیم کی آفزودگی شروع کردے گا۔

تل ابیب میں منعقد ایک یادگاری تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ’آج جب میں تقریب میں شرکت کے لیے راستے میں تھا کہ مجھے مطلع کیا گیا کہ ایران نے اپنا جوہری پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔

روس
دوسری جانب روس نے کہا کہ امریکی دباؤ کے باعث ایران کو جوہری معاہدے سے دستبردار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

کرملن کے ترجمان ڈیمرٹرے پیسکوف نے صحافیوں کو کہا کہ ’صدر ولادیمیرپیوٹن نے متعدد مرتبہ ایران کے لیے بغیر سوچھے سمجھے اقدام کے تنیجے میں رونما ہونے والے نتائج کی نشاندہی کی تھی اور اب نتائج بتدریج منظر عام پر آنا شروع ہو گئے‘۔

چین
اس ضمن میں چین نے بھی امریکا پر الزام عائد کیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شاینگ نے کہا کہ ’ ایران جوہری معاہدے کی بعض شق پر عمل پیرا ہوا جو کہ قابل ستائش ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ چین معاہدے کے فریقین ممالک سے کشدیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

برطانیہ
برطانیہ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے دوبارہ جوہری ہیتھار کے حصول کی کوشش کی تو نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی ترجمان نے کہا کہ ’ایران کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات ہیں اور ایران کو زور دیتے ہیں کہ وہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے‘۔

فرانس
فرانس کے وزیر دفاع نے ایرانی دھمکی پر شدید خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر جوہری معاہدے سے دستبرداری کی گئی تو اقتصادی پابندیوں کا سوال پیدا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم یورپی ممالک ہر صورت میں جوہری معاہدہ قائم رکھنا چاہتے ہیں‘۔

جرمنی
جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبفرڈ نے کہا کہ ’برلن کی کواہش ہے کہ جوہری معاہدہ اپنے اصل حالت میں قائم رکھے‘.

انہوں نے کہا کہ ’ہم یورپین اور بطور جرمن اپنا کردار ادا کریں اور ہم ایران سے معاہدے پر عملدرآمد چاہتے ہیں‘۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*