.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » دی نیشن اور نوائے وقت کےچار سینئر صحافی گرفتار، صحافیوں کا احتجاج

دی نیشن اور نوائے وقت کےچار سینئر صحافی گرفتار، صحافیوں کا احتجاج

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

صحافتی تنظیموں کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ نوائے وقت کی چیف ایڈیٹر مسز رمیزہ مجید نظامی کی طرف سے دی نیشن اور نوائے وقت کے سینئر صحافیوں خواجہ فرخ سعید، اعظم بابر، احمد جمال، نعیم ملک، جمشید ملک اور محمود نعیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف گمراہ کن مواد اپ لوڈ کرکے ان کی کردار کشی کی ۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر رضوان نے تحقیقات شروع کیں اور ایف آئی اے حکام نے سینئر صحافیوں کے موبائل فون قبضہ میں لے کر ریکارڈ حاصل کر لیا۔
ملزموں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جبکہ صھافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان صحافیوں نے نوائے وقت کے مالکان سے اپنے بقایا جات مانگے تھے، جس پر تکرار ہونے پر انھوں نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے.
آج صحافی تنظیموں کی طرف سے گرفتار صحافیوں سے اظہار یکجہتی اور مالکان کی مذمت کے حوالہ احتجاج بھی کیا گیا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*