.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ایران کی ممکنہ جنگی کارروائی کے مقابلہ میں امریکی جہاز قطر پہنچ گئے

ایران کی ممکنہ جنگی کارروائی کے مقابلہ میں امریکی جہاز قطر پہنچ گئے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’وائٹ ہاؤس‘ کے حکم پر ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر بمبار طیارہ قطر میں امریکی فوجی کیمپ میں پہنچادیا گیا ہے۔ طیارے ایک سے زائد ہیں تاہم طیاروں کی تعداد ظاہر نہیں کی گی۔

امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں ایک بی-52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس طیارے کو العودید ایئر بیس پر اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دیگر طیارے خفیہ مقامات پر اتارے گئے ہیں۔

چند روز قبل ہی امریکا نے ایران کی غیر معمولی دھمکیوں کے بعد ’ابراہام لنکن ایئرکرافٹ کیریر اسٹرائیک گروپ‘ قطر بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاکہ ایران کی ممکنہ جنگی کارروائی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران نے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری توانائی 2015 کی بعض شقوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جوہری توانائی کو ایٹمی مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں آزاد ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*